پاکستان میں’نیرجا‘ پر پابندی سے سونم کپور مایوس

ممبئی: اداکارہ سونم کپور کی گزشتہ ہفتے ریلیز ہو ئی فلم ’نیرجا‘ کو پاکستان کے سنیما گھروں میں دکھائے جانے پر پابندی لگادیے جانے سے سونم کپورکو سخت مایوسی ہوئی ہے۔ ان کا جھنجھلانا اور مایوس ہونا جائز بھی ہے کیونکہ فلم میں ان کے کردار کو خوب سراہا جا رہا ہے۔اس فلم کی ہر طرف ستائش کی جا رہی ہے ۔ یہاں تک کہ سونم کپور کے ناقدین نے بھی ان کے کردار کا لوہا مانا ہے۔ اور اس رول کو ان کا اب تک کا سب سے اچھا کردار بتایاہے۔ نیرجا فلم کی کامیابی سے وہ بہت خوش ہیں لیکن اس فلم کو پاکستان میں پابندی لگ جانے سے ان کو کافی دکھ ہو ا ہے فلم پاکستان میں ریلیز نہ ہونے دینے پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فلم کو پاکستان میں دکھایا جانا چاہئے ، اس فلم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے جو قابل اعتراض و گرفت ہو نہ ہی یہ کسی کے خلاف ہے۔ سونم کپور نے یہ بھی کہا کہ کوئی خود کو پرکھ نہیں سکتا لیکن لوگ کہہ رہے ہیں اور وہ خود بھی محسوس کر رہی ہیںکہ شاید یہ ابھی تک کا میرا سب سے اچھا کردار ہے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonam upset after neerja ban in pakistan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply