معروف ادکارہ سونم کپور فلم ساز راج کمار ہیرانی کےساتھ کام کرنے کی خواہاں

نئی دہلی : بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سونم کپور فلم ساز راج کمار ہیرانی کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔ بالی ووڈ فلم ساز راج کمار ہیرانی، سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم بنانے والے ہیں۔ فلم میں رنبیر اہم کردار میں ہیں۔ ایسی خبر تھی کہ اس فلم میں سونم بھی کام کرنے والی ہیں۔سونم کا کہنا ہے کہ وہ راج کمار ہیرانی کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔
سونم سے جب پوچھا گیا کہ وہ فلم میں کام کر رہی ہیں،جواب میں سونم نے کہا ”یہ راجو سر سے پوچھیں،جب تک فلم ساز اور ہدایت کار کچھ نہیں کہتے تب تک اس بارے میں میں کچھ نہیں بول سکتی، میں راجو سر (ہیرانی) کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonam kapoor want to work with hirani in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply