سونم کپور اب تمل فلموںمیں نظر آسکتی ہیں

نئی دہلی:بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سونم کپور اب تمل فلم میں بھی کام کرتی نظرآسکتی ہیں۔ جنوب ہندوستانی فلموں کے ہدایت کار سوندریہ رجنی کانت اپنی دوسری فلم ”نیک “کی تیاری میں مصروف ہیں۔جس میں مرکزی کردار میں دھنوش نظر آئیں گے۔ایسی خبریں ہیں کہ اس فلم میں دھنوش کے ساتھ سونم کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔
سونم کپور ان دنوں فلم ”ویرے دی ویڈنگ“ میں کام کررہی ہیں۔فلم کی تعمیر ایکتا کپور کررہی ہیں۔اس فلم کےبعد سونم تمل فلم میں کام کرتی نظر آسکتی ہیں۔ قابل ذکر ہےسونم نے دھنوش کے ساتھ بالی ووڈ فلم رانجھنا میں کام کیا تھا۔رانجھنا سے دھنوش نے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonam kapoor to debut in a tamil film in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply