فلم”نیرجا“ میں کام کرنے کے بعد زندگی میں بہترتبدیلی آئی :سونم کپور

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ فلم”نیرجا“ میں کام کرنے کے بعد ان کی زندگی میں بہترتبدیلی آئی ہے۔ سونم نے اس سال ریلیز فلم ”نیرجا“ میں کام کیا ہے جو ایئر ہوسٹس نیرجا بھنوٹ کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے سال 1986 میں دہشت گردوں کی جانب سے بنائے گئے یرغمال طیارے میں سوار مسافروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان گنوا دی تھی۔
حال ہی میں منعقد” مدر ٹریسا بین الاقوامی ایوارڈ 2016“ کی تقریب میں نیرجا بھنوٹ کی جگہ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد سونم نے کہا ” ‘یہ فلم میری زندگی میں بہتر تبدیلی کی علمبردار بنی ہےنہ صرف یہ فلم ہی بلکہ نیرجا خود اب میری زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔ آج کے دور میں رحم دلی کا جذبہ بہت کم ہو چکا ہے، اور نیرجا کی زندگی سے مجھے یہ ہمدردانہ احساس سیکھنے کو ملاہے“۔
انہوں نے کہا، “سب کی زندگی میں ہمدردی و رحم دلی، مہربانی اور سمجھداری کا بہت اہم مقام ہے، موجودہ دور میں خاص طور پر جب ہرطرف حسد اور نفرت کا ماحول ہے، ایک 22 سالہ لڑکی کی طرف سے دکھایا گیا صبر، احسان اورمحبت ہم سب کے لئے مثال ہے“۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonam kapoor says neerja was a turning point in my life in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply