سونم کپورفلم سائن کرنے میں کیوں وقت لینا چاہتی ہیں

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نئی فلم سائن کرنے میں وقت لینا چاہتی ہے۔ باکس آفس پر فلم ہٹ ہوتے ہی زیاد ہ تر اداکار فوری طور پر دوسری فلم سائن کر لیتے ہیں۔ سونم کپور کی فلم’نیرجا‘نہ صرف باکس آفس پر ہٹ رہی بلکہ اس فلم میں ان کے کردار کو بھی کافی سراہا گیا، اس کے باوجود سونم نے کوئی فلم سائن نہیں کی۔ سونم نے بتایا کہ 2016 کا آغاز میرے لئے بہت مصروفیت سے پر رہا۔ فروری میں نیرجا ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد مجھے وقت چاہئے تھا۔
میں نہیں جانتی لوگ میرے تعلق سے لوگ کیا باتیں کرتے ہیں ، مجھے اس سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ میں اپنی فلموں میں وقت ضرور لیتی ہوں۔ مجھے خود کو تروتازہ کرنے اور خود کو سمجھنے کے لئے وقت چاہئے۔ مجھے آگے کیا کرنا ہے اس پر غوروخوض کرتی ہوں۔ میں نیرجا فلم کرنے کے بعد سے وقفہ چاہتی تھی، میرے لئے وہ کافی تھکادینے والی فلم تھی، فلم کی شوٹنگ اور پروموشنل کے بعد تو میں بری طرح تھک چکی تھی، اس لئے میں نے آرام کرنے کا فیصلہ کیا۔ رواں برس سونم کپور راج کمار ہیرانی کی ہدایت میں بن رہی سنجے دت کی ’بائے پک‘ میں، بہن ریا کپور کی’ویرے ویڈنگ‘میں اور آر بالکی کی’پیڈمین‘میں نظر آنے والی ہیں۔

Title: sonam kapoor reveals why she takes time in signing films | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply