میرا جنم میرے والد انل کپور کے لیے بہت مبارک ثابت ہوا : سونم کپور

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہناہے کہ میر ی پیدائش کے بعد میرے والد اور بالی وڈ اداکارانل کپور کا کیر ئرچمکگیا اور ان کی زندگی پوری طرح سے بدل گئی ، کیونکہ ان کی فلمیں ’ رام لکھن‘ اور ’ تیزاب‘ اس وقت باکس آفس پر کامیاب رہی ہیں ۔

گزشتہ دنوں اپنی عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’ دی زویا فیکٹر ‘ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ معلوم کیے جانے پر کہ کیا وہ کیئر فری ، ہیپی گو لکی لڑکی کے کردار میں خود کو زیادہ اچھا محسوس کرتی ہیں سونم نے کہا ’ مجھے لگتا ہے کہ میں کامیڈی بہتر کر سکتی ہوں، وہیں آڈینس کو لگتا ہے کہ میں ’راجھنا‘ اور ‘ نیرجا‘ جیسی فلموں میں زیادہ اچھی لگتی ہوں، لیکنمیں کامیڈی رول میں زیادہ بہتر محسوس کرتی ہوں‘۔

اس استفسار پر کہ وہ حقیقی زندگی میں لوگوں کے لئے کتنی لکی ہیں؟ جس پر سونم کپور کہتی ہیں کہ ’ میرے نام سونم کا مطلب ہی لکی ہے ، جب میں پیدا ہوئی تھی ،تب سے ہی میرے پاپا کی زندگی پوری طرح بدل گئی ، رام لکھن ’ اور تیزاب جیسی فلمیں کامیاب رہیں، کئی پنڈتوں نے میری جنم پتری دیکھ کر کہا ہے کہ میری زندگی میں جتنے بھی مرد ہیں ، میں میں ان کے لئے بہت لکی رہوں گی، ویسے میں ذاتی طور پر کرم کے ساتھ ساتھ قسمت پر بھی یقین رکھتی ہوں، مجھے لگتا ہ کہ قسمت کا ہاتھ ہر کسی کی زندگی میں ہوتا ہے۔

اپنے شوہر آنند اہوجا کے ایکٹنگ ڈبیو کے سوال پر سونم نے کہا ’ آنند بزنس مین ہیں، وہ کپڑے اور اسنیکر فروخت کر زیادہ خوش ہیں ۔

گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ اندھوشواش کو کتنا مانتی ہیں؟ جس کے جواب میں سونم نے کہا ’ میں بہت ہی اند ھ و شواشی ہوں ، لیکن میں اسے سائنٹگک نظریہ سے دیکھتی ہوں، جب بھی میں کسی نیک کام کے لئے نکلتی ہوں تو اوم نم شیوائے کا منتر جاپ ضرورت کرتی ہوں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonam kapoor on being lucky charm for dad anil was born during ram lakhan and tezaab they did well in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.