بڑی فلم میں کسی کردار کو چھوٹا سمجھ کر انکار کرنا کبھی نقصان دہ بھی ثابت ہوتا ہے :سونم کپور

نئی دہلی: اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ ایک فنکار ہونے کے ناطے ہر کہانی میں بڑاکردار تلاش کرنا ایسا ہی مشکل ہوتا ہے جیسے کسی بڑی فلم میں ایک چھوٹا ساکردار ادا کرنے سے انکار کرنا۔کیونکہ جب وہ فلم کامیاب ہو جاتی ہے۔ تب افسوس ہوتا ہے۔
کئی بار بڑی فلموں میں نبھائے گئے چھوٹے کرداروں کی وجہ سے بھی کام ملتے رہتے ہیں۔ سنیما اور فلمی فنکاروں کی سماجی ذمہ داری پر بات کرتے ہوئے سونم کہتی ہیں ” سنیما کے اثرات دور دور تک مرتب ہوتے ہیں۔ ایسے میں فلمی فنکاروں کو ان کی دمہ داری سمجھنی چاہئے ۔ سنیما کا لوگوں کی ذہنیتپر بڑا اثر ڈالتا ہے ۔
کسی فلم میں اپنے کردار کے بڑے یا چھوٹے ہونے پڑنے والے اثرات پر سوبم کپور کہتی ہیں” مجھے نہیں لگتا کہ ایک فلم میں کسی بھی کردار کی طوالت زیادہ اہمیت رکھتی ہے ۔
ا سکے علاوہ کسی بھی فنکار کے لئے سب سے مشکل کام اسے دئے گئے رول کو پردے پر زندہ رکھنے کا ہوتا ہے ۔ سونم کپور کی آنے والی فلم ’ ویر دی ویڈنگ‘ جلد ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonam kapoor it is most difficult to say no to big movie in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply