میری خوبصورتی کا کریڈٹ میرے والدین اور میک اپ کرنے والی سونی کو جاتا ہے:سونم کپور

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اپنی خوبصورتی کا کریڈٹ خود نہیں لینا چاہتیں۔ سونم کپور کا کہنا ہے کہ وہ اس کی خوبصورتی کا کریڈٹ خود نہیں لینا چاہتیں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنی خوبصورتی کا کریڈٹ کسے دینا چاہیں گی تو انہوں نے کہا، ” میں اس کا کریڈٹ نہیں لے سکتی۔ میں مانتی ہوں کہ میری خوبصورتی کا پہلا کریڈٹ میرے والدین انل کپور اور سنیتا کپور کو جاتا ہے۔
اس کے بعد میرا میک اپ کرنے والی نمرتا سونی، لاریل کے بیوٹی پروڈکٹس اور میرے لئے کام کرنے والی ٹیم کو اس کاکریڈٹ دوں گی۔ ” انہوں نے کہا ” میں تمام فوٹوگرافروں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی، جو میری تصویریں لیتے ہیں اور ان کا بھی جنہوں نے مجھے جنم دیا اور مجھے یہاں لائے۔ دیپکا پادوکون کی خوبصورتی کے بارے میں سونم نے کہا، ” مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ “

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonam kapoor does not want to take the credit for looking good in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply