سونم کپور کا فیشن ہاؤس رالف اینڈ روسو سے عشق برقرار

کن (فرانس): بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کن فلم میلہ میں رالف اینڈ روسو سے گہری وابستگی ایک بار پھر اس وقت دیکھنے میں آئی جب اس فیش پاؤس کی ملبوسات میں سے ایک اور جدید فیشن اور ڈیزائن سے تیار گاؤن انہیں زیب تن کیے دیکھا گیا۔
کن فلم میلہ میں چھٹی بار شرکت کرنے والی سونم کپور ایڈز کے تئیں بیداری لانے والی تنظیم اے ایم ایف اے آر گالامیں ڈیبو کرتے ہوئے آسمانی رنگ کے گاؤن میں جس سنہرا کام کیا گیا تھا ، ملبوس تھیں۔اس لباس میں خود کو دیسی رنگ دینے کے لیے انہوں نے کانوں میں کلیان جیولز کے چمکدار سنہرے جھمکے پہن رکھے تھے۔انہوں نے میک اپ بھی نہایت ہلکاپھلکا کر رکھا تھاصرف ناخنوں کا رنگ سرخی مائل کر رکھا تھا۔

Title: sonam kapoor attends amfar gala in ralph russo gown | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply