عرفان خان کے بعد اب اداکارہ سونالی بندرے کینسر میں مبتلا، نیویارک میں زیر علاج

نئی دہلی: ابھی اداکار عرفان خان کو کینسر ہوجانے کی افسوسناک خبر کی گونج تھمی بھی نہیں تھی کہ اداکارہ سونالی بندرے کو کینسر کا مرض تشخیص کیے جانے سے بالی ووڈ میں سنسنی دوڑ گئی ۔

بالی وڈ اداکارہ سونالیبندرے نے ٹوئٹر پر انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کینسر جیسے موذی مرض کی تشخیص کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ غم زدہ خبر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا” جب آپ زندگی سے کچھ زیادہ کی توقع نہیں رکھتے تو وہ آپ کو کسی گیند کی طرح پھینک دیتی ہے۔ مجھے حال ہی میں ”ہائی گریڈ کینسر“کی تشخیص ہواہے۔

جس میں جسم کے عضلات صحیح کام نہیں کرتے جب کہ یہ کینسر جسم میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ میرے جسم میں کچھ درد ہوا جس کے کچھ ٹیسٹ کروائے گئے جس کے بعد مجھے کینسر کا مرض پتہ ہوا جو میرے لیے بہت ہی غیر متوقع تھا۔

میرے گھر والے اور قریبی دوست اس وقت میری مدد کے لیے میرے ساتھ ہیں، مجھ پر خدا کی بہت مہربانیاں ہیں میں اپنے گھر والوں کی بہت شکرگزار ہوں۔

اداکارہ سونالی نےانے اپنی بیماری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بیماری سے نمٹنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ اس کے خلاف فوراً ایکشن لیا جائے ، لہٰذا اپنے ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق میں علاج کے لیے نیویارک میں موجود ہوں۔ میں اپنی بیماری کے ہر مرحلے پر لڑوں گی۔

پچھلے چند دنوں میں مجھے بہت سارا پیار ملا ہے جس کے لیے میں بہت شکرگزار ہوں، اس جنگ میں میری طاقت میرے گھروالے اور دوست ہیں جو ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonali bendre reveals she is suffering from high grade cancer talks about fighting back in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply