سوناکشی سنہاکامیابی اور ناکامی کو ایک آنکھ سے دیکھتی ہیں

ممبئی: بالی وڈ کی ’دبنگ گرل‘سوناکشی سنہا کامیابی اورناکامی کو یکساں طور سے دیکھتی ہیں۔ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ وہ کامیابی اور ناکامی کو یکساں طور پر دیکھتی ہیں اور ان میں سے کسی سے متاثر نہیں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کی فلم باکس آفس پر کامیاب ہوتی ہے، تو وہ اس کا ڈھنڈورا پیٹتی ہیں اور نہ بغلیں بجاتی ہیں ٹھیک اسی طرح جب فلم ناکام ہوجاتی ہے تواندھیرے کونے میں بیٹھ کر ماتم بھی نہیں کرتیں۔
انہوں نے کہا کہمیری پرورش اس طرح سے ہوئی ہے کہ میں کامیابی اورناکامی دونوں کو یکساں طور سے دیکھوں۔ کسی نے کہا ہے کہ ناکامی کے مقابلے میں کامیابی لوگوں کو زیادہ برباد کرتی ہے۔ لہذا غلطیوں سے سیکھنا ضروری ہے نہ کہ اس کے بارے میں سوچنا۔ جب مجھے زیادہ کامیابی ملتی ہے تو میں چھت پر جاکر چلاتی نہیں ہوں کہ میری فلم ہٹ ہو گئی اور ناکام ہونے پر میں کونے میں جاکر روتی نہیں ہوں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonakshi sinha sees success anf failure similarly in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply