نئی دہلی:فلم دبنگ کی تیسری قسط ’ دبنگ 3‘ میں جلد ہی نظر آنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہاہے کہ انہوں نے بالی وڈ اداکار سلمان خان سے اداکاری سیکھی ہے۔ خیال رہے کہ سلمان خان نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ سوناکشی سنہا دبنگ کی آنے والی ہر قسط کا حصہ ہوں گی ۔

جس پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئےممبئی مرر سے سوناکشی سنہا نے کہا کہ ’ اس کا مطلب ہے کہ انہوںنے فلم میں کچھ اچھا ہی کیا تھا ۔اور یہی ان کے لیے اطمینان بخش ہے۔

سوناکشی نے مزید کہا کہ ’ وہ سلمان خان سے ہی مشورہ کرتی ہیں ،لیکن آخر میں فیصلہ ان کا خود کا ہوتا ہے ، میں بہت سوچ سمجھ کر اپنے کردار کا انتخاب کرتی ہوں اور ایک کردار کا اچھا احساس ہونا ان کے لئے ضروری ہے۔

سوناکشی نے مزید کہا کہ ’ لوگوں کو ان کے جیسی بہو چاہئے، میں خود کو بہت خوش قسمت مانتی ہوں کہ ان کی ڈبیو فلم عوام کو کافی پسند آئی تھی۔

سوناکشی نے کہا کہ ’ بہت سے لوگ انہیں کہتے ہیں کہ انہیں سوناکشی جیسی بہو چاہئے ، مجھے یہ سن کر تھوڑی شرم آتی ہے لیکن وہ اسے اپنے حق میں بہت اچھا اور ایک اعزاز سمجھتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کے دوست اس بات کی شکایت کرتے ہیں کہ ان کے والدین یہ جانے بغیر کہ سوناکشی حقیقت میں کیسی ہیں انہیں ان کا رول ماڈل مانتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ دبنگ کے اپنے کردار ’رجو‘جیسی ہی ہیں، وہ زیادہ تر پر سکون رہتی ہیں اور بس چلبل پانڈے کے سامنے ہی اپنا اصلی روپ دیکھاتی ہیں۔

خواتین پر مبنی فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے کہا ’ میری کمرشیل فلموں نے مجھے اپنے کندھوں پر ایک فلم چلانے کی ہمت دی ہے ، کچھ فلموں نے بھلے ہی اچھا مظاہرہ نہیں کیا لیکن اس سے پتہ چلتا ہے کہ عوام کو ابھی فیمیل ہیروز کو اپنانے میں بہت وقت لگے گا، میں ایسی فلمیں آگے بھی کروں گی کیونکہ مجھے یہ پسند ہے میری پرفارمنس کو سراہا بھی جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *