فلم ’ہیپی پھر بھاگ جائے گی“ 24اگست کوریلیز ہوگی ، سوناکشی بھی فلم میں نظر آئیںگی

ممبئی : طویل انتظار کے بعد آخر کار ’ہیپی بھاگ جائے گی“ کی سیکوئل کا نام طے کر ہی لیا گیا۔ اسکی دوسری قسط کا نام ”ہیپی پھر بھاگ جائے گی“ طے کیا گیا ہے۔
اس سے قبل اس فلم کو بنانے والے سیکوئل کا نام ”ہیپی بھاگ جائے گی ریٹرنس“تجویزکر رہے تھے۔ فلم کے پروڈیوسر آنند ایل رائے کے مطابق یہ فلم 24اگست کو سنیما گھروںمیںجلوہ گر ہوگی۔اس بار فلم میں ہیپی نام کے دو کردار نظر آئیںگے۔ایک کردار ڈائنا پینٹی، جو پہلی قسط میں بھی تھیں، نبھائیںگی اور ایک کردار معروف اداکارہ سوناکشی سنہا ادا کریں گی۔
ان کے کیریکٹرکا نام بھی ہیپی ہی ہوگا۔ہیپی پھر بھاگ جائے گی کی بھی ہدایت کاری مدثر عزیز ہی کر رہے ہیں۔فلم کے پروڈیوسر آنند رائے سے گفتگو کے بعد طے کیاگیا ہے کہ اس رومانی کامیڈی میں دو نئی کاسٹنگ کی جائے گی۔
اس کے علاوہ ہیپی پھر بھاگ جائے گی میں سوناکشی سنہا کے علاوہ معروف پنجابی گلوکار جسی گل بھی نظر آئیں نگے۔فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلا ن کرتے ہوئے انہوں نے لکھا”اس بار دونوں ہیپی ہیں اور دونوں صحیح ہیں“۔

Title: sonakshi sinha joins diana penty in happy phirr bhag jayegi watch teaser in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply