سوناکشی سنہا فورس ۔3 میں بھی کام کریں گی

ممبئی:بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ فورس۔3 ان کے بغیر نہیں بنائی جائے گی۔ سوناکشی سنہا کی فلم فورس۔2 حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ یہ فلم فورس کی سیکوئل ہے۔ فورس۔2 میں سوناکشی کے ساتھ جان ابراہم نے کام کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فورس۔3 بننے کی صورت میں پروڈیوسرس سے انہیں ہی فلم میں لینے کے لئے کہا ہے۔ فلم کے اداکار جان ابراہم پہلے ہی فورس سیریز کی تیسری فلم بنائے جانے کی تصدیق کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی جان، وپل سر (شریک خالق، وپل شاہ)، ابھینےدیو (ڈائریکٹر) کو آگاہ کر دیا ہے کہ فورس۔3میرے بغیر نہیں بنے گی۔سوناکشی آنے والی فلم نورمیں ایک صحافی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم 21 اپریل، 2017 کو ریلیز ہوگی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonakshi sinha force 3 wont be made without me in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply