میرے اور امیتابھ بچن کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی: شتر وگھن سنہا

نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اور ممتاز اداکار شترو گھن سنہا نے جوان دنوں فلموں سے زیادہ سیاست میں سرگرم ہیںا یک انٹرویو میں کہا ” وقت کی کمی اور سماجی ذمہ داریوں کی وجہ سے فلموں سے دورضرور ہو گیا ہوں لیکن گزشتہ دنوں کچھ دلچسپ اسکرپٹ پڑھنے کو ملی ہیں تو اب وقت نکال کر فلموں میں کام کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں اور جلد ہی شوٹنگ بھی شروع کر دوں گا۔

پچھلے دنوں امیتابھ بچن اور شتر وگھن سنہا کے حوالے سے انہی کے دور کے معروف اداکار رشی کپور نے کہا تھا کہ اس زمانے میں لڑکیوں کے معاملے میں امیتابھ اور شتر وگھن سنہا کی ٹھنی رہتی تھی ۔ رشی کپور کی اس بات پر شترو گھن سنہانے اپنے تبصرہ میں کہا ’ ’ امیتابھ میرے اس وقت کے دوست ہیں جب وہ فلمی دنیا میں نئے نئے وارد ہوئے تھے اور قدم جمانے کی کوش ک رہے تھے اوریہ دوستی آج بھی قائم ہے، درمیان میں کچھ لوگوں نے ہمارے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی اور وہ کچھ وقت کےلئے کامیاب بھی ہوئے۔ وقت کے ساتھ یہ چھوٹی چھوٹی باتیں معنی نہیں رکھتیں “۔

شترو گھن نے مزید کہا ’ اب میں او رامیتابھ دونوں اتنے تجربہ کار اور سنیئر ہو گئے ہیں کہ ان سب باتوں سے آگے بڑھ چکے ہیں۔ اب پہلے کی طرح ملاقات نہیں ہوتی ہے اب تہوار یا کسی خاص موقع پر جب ہمارے یا ان کے گھر سے دعوت آتی ہیں تب ہم ضرور اس دعوت کو ترجیح دیتے ہیں۔ اب میرے دل میں امیتابھ کے لئے پیار ، عزت اور توجہ کے علاوہ کچھ اور چیز نہیں ہیں۔ میں سمجھتا ہوں امیتابھ بچن کے دل میں بھی ایسے ہی احساس ہوں گے۔

فلم انڈسٹری میں بھائی چارے اور دوستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار شترگھن کہتے ہیں” میرے دوست سبھاش گھئی ہمیشہ کہتے ہیں کہ فلموں کی دوستی  لیو ان لائسنس کی طرح چلتی ہے، جب تک آپ کی فلم چلتی ہے تب تک دوستی چلتی ہے۔

شترو گھن آگے کہتے ہیں” آگر آپ کی فلم 11مہینے چلتی ہے تو ان 11مہینوں تک کھانا ، مٹھائی اور بریانی آتی رہے گی، ا س دوران ایک دوسرے کو خوب گلے لگا کر بلایا بیٹھایا جاتا ہے ، جیسے ہی فلم کی شوٹنگ پوری ہو جاتی ہے ویسے ہی دوستی کا معاملہ بھی ختم ہو جاتا ہے۔ کبھی کبھی فلموں کی دوستی برقرار رہتی ہے لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے، جیسے میری اور سبھاش گھئی کی دوستی ، امیتابھ بچن کے ساتھ میری دوستی یا رشی کپور اور امیتابھ بچن کی دوستی ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Some people had created a misunderstanding between me and amitabh shatrughan sinha in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply