فلم ٹیوب لائٹ میں سہیل خان ایک فوجی کا کردار ادا کریں گے

ممبئی: بالی ووڈ اداکار پروڈیوسر سہیل خان کی آنے والی فلم ”ٹیوب لائٹ“میں وہ فوج کے جوان کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اداکار اور فلم ساز سہیل ان دنوں سلمان خان کو لے کر فلم ٹیوب لائٹ بنا رہے ہیں۔کبیر خان اس سے قبل سلمان کو لے کر ”ایک تھا ٹائیگر“ اور ”بجرنگی بھائی جان“جیسی سپر ہٹ فلمیں بنا چکے ہیں۔
سلمان نے حال ہی میں اپنی فلم ’ٹیوب لائٹ‘کے دوسرے شیڈول کی شوٹنگ منالی میں ختم ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ سہیل خان بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔فلم ٹیوب لائٹ 1962 میں ہوئی ہندوستان اور چین کے درمیان ہوئی جنگ پر مبنی ہے۔ جس میں سہیل، سلمان کے بھائی کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان نے حال ہی میں فلم کا پہلا پوسٹر ریلیز کیا تھا۔
اس کے علاوہ شوٹنگ کے دوران کی بہت سی فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہیں، جس میں سلمان کا حلیہ بھی دیکھنے کو ملا ہے۔لداخ کے بعد منالی میں فلم کے دوسرے شیڈول کی شوٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ اب کشمیر میں اس کی شوٹنگ پر غور کیا جا رہا ہے، لیکن وہاں کے حالات کے پیش نظر فی الحال اسے روک دیا گیا۔”عید“کے موقع پر ریلیز ہونے والی اس فلم میں سلمان کے ساتھ چینی اداکارہ ”زوزو“بھی نظر آئیں گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sohail khans soldier look from salman khans tubelight in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply