سلمان خان کی ہیروئن سنیہہ اولال ممبئی کی ایک تقریب میں دیکھی گئیں

ممبئی:فلم’لکی: نوٹائم فار لوو ‘ میں سلمان خان کی محبوبہ کا کردار اداکرنے والی اداکارہ سنیہا اولال کو حال ہی میں ممبئی میں ہوئی ایک تقریب میں دیکھا گیا۔سنیہا امریکی مزاحیہ ڈرامہ فلم ’اے ڈاگس پرپز‘کی اسپیشل اسکریننگ کے لئے آئی تھیں ۔ واضح رہے سنیہا شہرت کی چمک دمک سے دور ہی رہتی ہیں۔ایشوریا رائے جیسے خد و خال ہونے کے باعث سلمان خان سنیہا کو انڈسٹری میں لے کر آئے تھے۔یہی نہیں فلموں سے دور رہنے پر سنیہا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ سلمان خان کے پاس کام مانگنے نہیں جائیں گی۔
شاید یہی ہوا سنیہا نے نہ کبھی سلمان سے کام مانگا اور نہ ہی وہ بالی وڈ فلموں میں آئیں۔سنیہا سال 2005 میں آئی’لکی: نوٹائم فار لوو ‘کے بعد کبھی کسی فلم میں سلمان خان کے ساتھ نہیں دکھائی دیں۔ سنیہا نے’آرین‘’ (2006)، ’جانے بھی دو یاروں‘(2007)، ’کاش میرے ہوتے‘(2009)، اور’ کیلک‘ (2009) جیسی بالی و وڈ فلموں میں کام کیا ہے۔تاہم سنیہا اب بھی سلمان خان کے رابطے میں ہیں۔ سنیہا نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ جب ان کی ماں کو کینسر ہوا تھا تو سلمان ان کے گھر آئے تھے۔سلمان نے سنیہا سے کوئی بھی پریشانی ہونے پر رابطہ کرنے کو کہا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sneha ullal spotted at an event in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
Tags:

Leave a Reply