سڑک حادثہ میں زخمی گلوکار نتن بالی انتقال کر گئے

نئی دہلی:ایک طویل عرصہ سے موسیقی کی دنیا سے دور رہنے کے بعد معروف گلوکار47سالہ نیتن بالی آب و گل کی دنیا کو ہمیشہ کے لیے بھی چھوڑ گئے۔بدھ کی شام میں ان کے آخری رسوم ادا کر دیے گئے۔

بالی8اکتوبر کو اپنی کار سے بوریولی سے ملاڈ جارہے تھے کہ ان کی کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی ۔حادثہ کے بعدپولس ان کا یہ ٹسٹ کرانے لے گئی کہ وہ شراب کے نشہ میںتو گاڑی نہیں چلا رہے تھے۔

کستوربہ نگر تھانے میں اپنا ٹسٹ اور پھرقانونی تقاضے پورے کر نے کے بعد اپنی بیوی کے ساتھ اسپتال گئےلیکن انہوں نے اسپتال میں زیادہ دیر رکنا مناسب نہیں سمجھا اور ڈاکٹروں کے سمجھانے کے باوجود وہاں نہیں رکے اور روما کے ساتھ گھر واپس آگئے تھے۔

لیکن گھر آنے کے بعد نتن کے پیٹ میںسخت درد اٹھا اور بلڈ پریشر قابو سے باہر ہو گیا۔روما انہیں فوراً ملاڈ کے ایک اسپتال لے گئیں لیکن ڈاکٹروں کی لاکھ کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔

وہ ”نیلے نیلے عنبر پر“ اور ”پیار مانگا ہے تم ہی سے “جیسے نغموں سے معروف ہوئے۔نتن نے ادکارہ روبی بھاٹیہسے شادی کی تھی لیکن1999میں طلاق ہو گئی ۔ روما ان کی دوسری بیوی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Singer nitin bali dies hours after car crash in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply