شروتی ہاسن تمنا بھاٹیہ کی تمل فلم کےلئے گانا گائیں گی

چنئی:مشہور اداکارہ شروتی ہاسن ،اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی آنے والی تمل فلم ”کاتھی سندئی“میں ان کے لئے گانا گائیں گی۔ فلمی ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق شروتی کو فلم کاتھی سندئی میں ایک گانا گانے کی پیش کش کی گئی ہے۔
جس کی انہوں نے اپنی منظوری دے دی ہے۔اس کی ریکارڈنگ جلد ہی ہوگی۔یہ گانا تمنا بھاٹیہ پر فلمایا جائےگا۔ بتایا جاتا ہے کہ فلم کے ہدایت کار سورج کو ہی گانے کے لئے شروتی کی آواز اچھی لگی اور انہوں نے اس کےلئے شروتی کو منتخب کیا ہے۔یہ فلم دیوالی کے موقع پر 28اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shruti haasan to sing for tamannaah bhatia in tamil film in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply