کمل ہاسن نے سیاسی پارٹی بنانے پرناراض ہونے والی اپنی دونوں بیٹیوں کو منا لیا

نئی دہلی: تقریباً چھ دہائی سے زیادہ وقت فلموں کو دے چکے مشہور اداکار کمل ہاسن نے گزشتہ مہینے اپنی ایک سیاسی پارٹی بنائی جس کا نام’ مککل ندھی مدھیم ‘ ہے۔ پارٹی تشکیل دینے کا اعلان سنتے ہی ان کے مداحوں کو زبردست جھٹکا لگا۔

کمل ہاسن کے پارٹی بنانے کے اعلان سے نہ صرف ان کے مداح ناراض ہیں بلکہ ان کی دونوں بیٹیاں ’سرتی اور اکشرا، بھی ان کے اس فیصلے سے کافی مایوس ہیں۔ حال ہی میں دیئے اپنے ایک انٹریو میں کمل ہاسن نے بتایاکہ ” سرتی اور اکشرا ان کے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد فلمیں چھوڑنے کی خبر سے خوش نہیں ہیں۔

ایسی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں کہ سرتی اپنے والد کے اس فیصلے سے کافی مایوس ہیں اور انہوں نے انہیں اپنے اس فیصلے پر پھر سے غور کرنے کا مشورہ دیاہے۔ حالانکہ ، کمل ہاسن نے اپنی دونوں بیٹیوں کو منا لیا ہے اور اب دونوں ان کے سیاسی سفر میں پوری طرح سے ساتھ دینے کو تیار ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ سرتی جوپہلی بار اپنے والد کے ساتھ فلم ’ شاباش نائیڈو ‘میں نظر آئیں گی، اس پروجکٹ پر کام کرنا شروع بھی کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس فلم کے ہدایت کار کمل ہاسن خود ہیں۔

علاوہ ازیں کمل ہاسن کی آنے والی ایک دوسری فلم ’ انڈین 2‘ کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہونے والی ہے۔ اور ایسا بتایا جا رہا کہ اس فلم کے بعد کمل ہاسن فنی کریئر کو الوادع کہہدیںگے۔ واضح رہے کہ کمل حسن کی آنے والی فلم ’ وشیوروم 2‘ ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کر دی گئیہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shruti and akshara miffed with kamal haasan for quitting films in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment