بالی وڈ اداکارہ شریا سرن مارچ میں روسی صنعتکار سے شادی کریں گی

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ شریا سرن آئندہ ماہ مارچ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔خیال رہے کہ شریا سرن نے ماڈلنگ کیریئر کی شروعات کی تھی، تاہم 2003 میں انہوں رومانٹک کامیڈی فلم ’تجھے میری قسم‘ سے بولی وڈ کیریئر کا آغاز کیا۔
اس کے بعد شریا سرن نے متعدد تامل اور تیلگو فلموں میں اداکاری کرنے کے بعد وہ بالی وڈ فلموں میں نظر آئیں۔شریا سرن نے جہاں بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، وہیں انہوں نے متعدد آئٹم سونگ پر بھی پرفارمنس کی۔ان کی معروفبالی وڈ فلموں میں ’اوہ مائی گاڈ‘ اور ’درشیام‘ شامل ہیں، انہوں نے ضلع غازی آباد میں بھی آئٹم گانا گایا۔
اجے دیوگن کے ساتھ 2015 میں ان کی آنے والی بالی وڈ فلم ’درشیام‘ نے باکس آفس پر اچھی کمائی کی۔شریا سرن کے حوالے سے گزشتہ چند ماہ سے چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔اگرچہ ماضی میں اداکارہ اپنی شادی سے متعلق خبریں شائع کرنے اور سوالات پوچھنے پر میڈیا پر برہمی کا اظہار بھی کرچکی ہیں، تاہم اب انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ وہ مارچ میں شادی کریں گی۔
ہندوستان ٹائمز نے ’ممبئی مرر‘ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شریا سرن کی شادی کی تقریبات 3 دن تک جاری رہیں گی۔اطلاعات ہیں کہ ان کی شادی ریاست راجستھان کے شہر ادیپور میں آئندہ ماہ 17 سے 19 مارچ تک جاری رہیں گی۔وہ اپنے روسی صنعتکار دوست سے شادی کریں گی۔ان کی شادی روسی کاروباری و اسپورٹس مین اینڈریو کوسوو سے ہوگی، جن کے ساتھ وہ متعدد بار دیکھی جاچکی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: shriya saran to get married to russian boyfriend andrei koscheev in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply