شردھا کپورراک آن 2میں گیت گائیں گی

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اپنی آنے والی فلم راک آن 2 میں تین نغمے گائیں گی۔ شردھا کپور ان دنوں شجاعت سوداگر کی ہدایت میں بن رہی فلم ”راک آن 2“میں کام کررہی ہیں۔
یہ فلم راک آن کا سیکویل ہے جس میں شردھا کے علاوہ فرحان اختر، ارجن رام پال اور پراچی ڈیسائی کے بھی اہم کردار ہیں۔ اس فلم کے لئے شردھا پہلے ہی بطور گلوکار دو نغمہ ریکارڈ کر چکی ہیں۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ وہ ایک اور نغمہ گائیں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ فلم کے پروڈیوسر فرحان اختر چاہتے ہیں کہ اس فلم کی نغمہ سرائی شردھا کپور کریں۔
خیال ہے کہ یہ نغمہ شردھا پر ہی فلمایا جائے گا۔ فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور اسی سال 11 نومبر کو ریلیز کئے جانے کا منصوبہ ہے۔ واضح رہے کہ شردھا کپور اس سے پہلے بھی پلے بیک گلوکاری کر چکی ہیں۔ انہوں نے پہلی بار فلم”ایک ولن“ کے لئے گانا گایا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shraddha kapoor will sing in rock on 2 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply