شردھا کپور داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کے کردا ر میں آنے سے نروس ہیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپورپردہ سمیں پر انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کا کردار ادا کر یں گی جس کی وجہ سے وہ کافی نروس ہیں۔ بالی ووڈ ڈائریکٹر اپورو لاکھیا، حسینہ پارکر کی زندگی پر مبنی فلم ”حسینہ دی کوئین“ بنا رہے ہیں۔پہلے اس فلم میں سوناکشی سنہا کو لینے کا خیال تھا لیکن بات نہیں بن سکی۔
اب اس فلم میں شردھا کپور اداکاری کریں گی جس میں حسینہ کے بھائی داؤد ابراہیم کا کردار شردھا کے بھائی سدھانت کپورادا کریں گے۔ شردھا کے لئے یہ فلم بہت معنی رکھتی ہے کیونکہ اس فلم میں وہ 17 سال کی دوشیزہ سے 43 برس کی ادھیڑ عمر کی خاتون حسینہ پارکر کا کردار ادا کریں گی۔
انہوں نے کہا “میں بہت زیادہ پرجوش ہوں لیکن اس کے ساتھ میں نروس بھی ہوں کیونکہ مجھے اس فلم میں 17 برس سے 43 برس کی عورت کا کردار نبھانا ہے۔ یہ کردار تھوڑا مشکل ہوگا لیکن میں امید کرتی ہوں کہ میں اس رول کو بخوبی نبھاؤں گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shraddha kapoor nervous to shoot haseena with brother in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply