اجے دیوگن اپنی فلم ”شیوائے‘ کی تشہیر میں مصروف

ممبئی:بالی ووڈاداکار اور فلم ساز اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ”شیوائے“ باپ بیٹی کے رشتے پر مبنی ہے۔ اجے دیوگن فی الحال اپنی آنے والی فلم شوائے کے پرموشن میں مصروف ہیں۔
انہوں نے فلم میں اداکاری کے ساتھ ساتھ کوپروڈیوسر اور کو ڈائریکٹر کا کردار بھی اداکیا ہے۔یہ فلم 28اکتوبر کوریلیز ہونے والی ہے۔شوائے میں اجے کے علاوہ سائشہ سہگل،ویر داس اور گریش کنارڈ بھی اہم کردار میں ہیں۔
انہوں نے کہا ”فلم بنانے کے پیچھے پہلا خیال جذبات کا ہے۔جب میں نے اسکرپٹ پر کام شروع کیا،تو ایک باپ کے طور پرمیں نے ماں باپ اور بچے کے درمیان کے رشتے کی کہانی کے بارے میں سوچا۔
یہ ایک جذباتی فلم ہے جو باپ اور بیٹی کی محبت کو پیش کرتی ہے۔فلم میں باپ اور بیٹی کے درمیان کے رشتے کو دیکھ کر شائقین جذباتی ہوجائیں گے۔‘

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shivay film is based on father and daughter relations ajay devgan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply