شلپا شیٹی نے فلموں میں11سال سے کام اس لیے نہیں کیا کیونکہ۔۔۔۔

نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی اپنے بے باک انداز اور اپنی فٹنس کی وجہ سے لوگوں میں کافی پسند کی جاتی ہیں ۔ حال ہی میں گنیش اتسو(فیسٹیول) کے دوران انہوں نے اپنے شوہر راج کندرا کے ساتھ بڑا ہیجانی رقص کیاتھا۔

حال ہی میں اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ” اگر اچھی اسکرپٹ اور اچھے کردار ملے تو وہ دوبارہ فلموں میں واپسی کر نے تیار ہیں، اب میرا بیٹا ویان بھی بڑا ہوگیا ہے اور ا سکی عمر تقریباً ساڑھے چھ سال ہو چکی ہے، لہٰذا مجھے واپسی کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے “۔

اس کے بعد انہوں نے کہا” بیٹے کی پرورش کے لئے میں نے فلموں سے کنارہ کشی کر لی تھی لیکن اب صورت حال پہلے سے بہتر ہے۔ “۔

واضح رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹی فلموں سے بے شک دور ہیں لیکن وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں وہ وقتاً فوقتاً پر سوشل میڈیا پر اپنے تبصرے، ویڈیو اورتصویر کے ذریعہ اپنے مداحوں سے وابستہ رہتی ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شلپا 2007میں انل شرما کی فلم ’ اپنے‘ کے بعد سے کسی فلم میں اداکاری نہیں کی ہے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shilpa shetty kundra reveals what kept her way from movies since her 2007 release apne in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment