شیکھر سمن ممبئی فسادات پر فلم بنائیں گے

بالی وڈ کے جانے مانے اداکار اور فلساز شیکھر سمن اب ممبئی فسادات پر مبنی فلم بنائیں گے۔ شیکھر سمن نے 2014 میں اپنے بیٹے ادھین سمن کو لے کر فلم ”ہارٹ لیس‘ بنائی تھی۔ سنجیدہ موضوع اور اچھی کہانی کے باوجود یہ فلم باکس آفس پر کوئی کمال نہیں دکھاسکی۔ وہ جلد ہی 1992 میں ہوئے ممبئی فسادات پر مبنی ایک فلم بنائیں گے۔ انہوں نے یو این آئی کو بتایا ” میں 1992 میں ہوئے ممبئی فسادات پر مبنی ایک کہانی لکھ چکا ہوں اس کہانی میں اس وقت کی ایک لو اسٹوری کو ذہن میں رکھ کر میں اسکرپٹ تیار کرچکا ہوں اور اس فلم کا ٹائیٹل ”بامبے ڈائینگ“ رکھا گیا ہے میں اس فلم کے مکالمے اور اسکرین پلے پر بھی کام کررہا ہوں۔ ”
شیکھر نے کہا ”میں ایک مراٹھی اور بھوجپوری فلم کی تخلیق کرنا چاہتا ہوں۔ ایک ڈائرکٹر کے طور پر میری پہلی فلم ”ہارٹ لیس“ ناکام تھی لیکن مجھے لگتا ہے ہم نے اس فلم کو صحیح وقت پر ریلیز نہیں کیا۔ میں مستقبل میں ہارٹ لیس فلم کو دوبارہ ریلیز کرنے کا منصوبہ بھی بنارہا ہوں میں نے اپنی فلم کی ناکامی سے بہت کچھ سیکھا ہے صرف دل لگاکر فلم کی تخلیق نہیں ہوتی بلکہ دل اور دماغ دونوں کی ہم آہنگی ہونی چاہئے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shekhar suman will make movie on mumbai riots in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply