نئے انداز سے کہانی کہنے کے طریقے پر تحقیق کر رہا ہوں : شیکھر کپور

نئی دہلی: فلم ساز شیکھر کپور نے کہا کہ بوسٹن میں ایک انسٹی ٹیوٹ میں اعزازی اسکالر کے طور پر وہ مجازی حقیقت اور مصنوعی انٹیلی جنس میں کہانی کہنے کے نئے فارم پر تحقیق کر رہے ہیں ۔

شیکھر کپور نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا’ بوسٹن کے میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی سے ابھی آیا جہاں میں اعزازی اسکالرکے طور پر ورچول ریلٹی اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر ریسرچ کر رہا ہوں ۔یہ حوصلہ افزائی کرنے والی دنیا ہے“۔

فلم میکر ابھیشک کپور نے شیکھر کپور کو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بار ےمیں اور جاننا پسند کریں گے۔ شیکھر کپور کو 1994میں آئی فلم ’ بینڈٹ کیوین‘ سے کافی شہرت حاصل کی تھی۔

بین الاقوامی سنیما میں کیوین ایلیزا بیتھ پر بنی ’ ایلیزا بیتھ‘ و ایلیزا بیتھ : دی گولڈن ایج بائیو پک نے بفٹا کا سب سے بہترین فلم کا ایوارڈ اور 2اکادمی ایوارڈ نے جیتے تھے۔

Title: shekhar kapur researches new form of storytelling | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply