”شہنائی ہی میری بیوی ہے“استاد بسم اللہ خان کی 102ویں سالگرہ

نئی دہلی: بسم اللہ خان جن کی آج 102ویں سالگرہ ہے ہندوستان کے عظیم شہنائی نواز تھے۔ بسم اللہ خان نے شہنشائی میں اتنی مہارت حاصل کی کہ آج تک برصغیر میں ان کے پائے کا کوئی شہنائی نواز نہیں گزرا۔
استاد بسم اللہ خان کو ہندوستان کے سب سے بڑے اعزاز ’بھارت رتن‘ سے بھی نوازا گیا۔ 21 اگست 2006 کو بسم اللہ خان کا انتقال ہوا۔ ان کے انتقال پر اترپردیش حکومت نے ایک دن کے سوگ کا اعلان کیاتھا۔ بھارت میں وہ روی شنکر اور سبو لکشمی کے بعد تیسرے بڑے موسیقار شمار کیے جاتے تھے۔بسم اللہ خان 21 مارچ 1916کو دومراون میں کے ایک شیعہ مسلم گھرانے میں پیدا ہوئے۔
ان کے والد پیغمبر بخش خان اور والدہ مِٹھاں تھیں۔ بسم اللہ خان کا اصل نام امیر الدین خان تھا جبکہ ان کے دادا نے ان کا نام بسم اللہ تجویز کیا تھا۔ بسم اللہ خان کے والد پیغمبر بخش خان جودھ پور کے دربار میں شاہی گوئیے تھے۔ بسم اللہ خان کے پردادا استاد سالار حسین خان اور دادا رسول بخش خان دومراون کے شاہی دربار میں گوئیے تھے۔
بسم اللہ خان کے آباؤ اجداد بہار کے بھوج پور ضلع کے شاہی دربار میں نقار خانہ میں ملازم بھی تھے۔ بسم اللہ خان کے والد دومراون کے مہاراجہ کیشو پرساد سنگھ کے دربار میں شہنائی نواز تھے۔ 1922 میں 6 سال کی عمر میں بسم اللہ خان کے والدین وارانسی چلے گئے۔ وارانسی میں وہ اپنے چچا علی بخش ولائیت سے موسیقی کی تعلیم حاصل کرتے رہے۔
علی بخش ولائیت کو ولائیتو بھی کہا جاتا تھا اور وہ وارانسی کے کاشی وشوناتھ مندر میں شہنائی نواز بھی تھے۔بسم اللہ خان ہندوستان میں شہنائی کی تعلیم اور اِس کے فروغ کے لیے فردِ واحد کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔
انہوں نے شہنائی کو تھیٹر میں پس پردہ سے اٹھا کر منظر عام پر روشناس کروایا۔ 1937ء میں کلکتہ میں کل ہند مجلس موسیقی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستانی کلاسیکی موسیقی میں بسم اللہ خان شہنائی میں مہارت تامہ رکھتے تھے۔
شہنائی کو ہندوستان سے باہر یورپ تک پہنچانے میں ان کا بڑا نمایاں کردار رہا۔ بسم اللہ خان کی بیوی کے انتقال کے بعد وہ اکثر کہا کرتے تھے کہ”شہنائی ہی میری بیوی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shehnai maestro ustad bismillah khans 102nd birthday celebrated in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply