میری خوش قسمتی ہے کہ می ٹو مہم کی زد میں نہیں آیا:شتروگھن سنہا

نئی دہلی : معروف اداکار شتروگھنسنہا کا کہنا تھا کہ بالی ووڈفلم انڈسٹری میں اتنا بڑا نام ہونے کے باوجود ان کا نام می ٹو مہم کی زد میں نہیں آیا یہ ان کی خوش قسمتی ہے۔

اداکار ’اے ٹچ آف ایول‘ نامی کتاب کی رونمائی تقریب مںشتروگھنس نے کہا کہ ’یہ می ٹو مہم کا وقت چل رہا ہے اور ایسا کہنے میں کوئی شرمندگی یا ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے کہ ہر کامیاب آدمی کی ناکامی کے پیچھے ایک خاتون ہے، میں نے تو یہی دیکھا ہے کہ ہر کامیاب آدمی کی مشکلات اور اس کی رسوائی کے پیچھے کوئی خاتون ہی ہوتی ہے، میں نے تو زیادہ تر خواتین کو ہی اس مہم کا حصہ بنتے دیکھا ہے‘۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تاحال وائف کارڈ (اہلیہ کا نام) استعمال کرکے اور خوشحال شادی شدہ زندگی دکھا کر ان کا نام اس مہم کا حصہ نہیں بن پایا۔

شتروگھن سنہا کے مطابق ’میں خود کو خوش قسمت مانتا ہوں کہ آج کے دور میں تمام حرکتیں کرنے کے باوجود میرا نام می ٹو مہم کا حصہ نہیں بنا، اس لیے میں اپنی اہلیہ کی سنتا ہوں اور اکثر انہیں ڈھال بنا کر اپنے ساتھ لے کر جاتا ہوں، کہ اگر کچھ نہ بھی ہو تو میں یہ دکھا سکوں کہ میں اپنی شادی شدہ زندگی میں خوش ہوں اور میری زندگی اچھی ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اگر کوئی میرے بارے میں کچھ کہنا بھی چاہتا ہے تو برائے مہربانی نہ کہے‘۔شتروگھنیہ ظاہر کررہے تھے کہ وہ میڈیا کے سامنے مذاق کررہے ہیں، اسیلیے انہوں نے میڈیا سے گزارش بھی کی کہ ان کی باتوں کو مذاق سمجھا جائے۔

اداکار کے مطابق ’ان باتوں کو سنجیدگی سے نہ لیں، مذاق سمجھیں، میں ان خواتین کی تعریف کرتا ہوں جو دیر سے ہی سہی مگر سامنے آئیں، میں ان کی ہمت کو سلام کرتا ہوں‘۔یاد رہے کہ گزشتہ سال شتروگھنسنہا کے دوست اور ہدایت کار سبھاش گھئی پر بھی ایک خاتون نے جنسی طور پر ہراساں اور ریپ کرنے کا الزام لگایا تھا۔جس کے بعد شتروگھن نے اعلان کیا تھا کہ اگر ان کے قریبی دوست اور ہدایت کار سبھاش گھئی پر لگے جنسی ہراساں اور ریپ کے الزامات ثابت بھی ہوجائیں تو اس کے باوجود بھی وہ ان کے ساتھ کام ضرور کریں گے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shatrughan sinha fortunate that my name hasnt come out in metoo in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.