شردھا کپورہاف گرل فرینڈ میں پھر بھی تم کو چاہوں گی‘گانا گائیں گی

نئی دہلی:بالی وڈ میں اداکاری کے ساتھ گلوکاری میں اپنی الگ شناخت بنانے والی شردھا کپور ایک بار پھر فلم ’ہاف گرل فرینڈ‘ میں نغمہ گنگناتی نظر آئیں گی۔ موہت سوری کی ہدایت والی فلم ’ہاف گرل فرینڈ‘ میں شردھا کپور ایک مرتبہ پھر اپنی آواز کا جادو بکھیرتی نظر آئیں گی۔ موسیقار متھن کی ہدایت میں اریجیت کا گایا فلم کا مشہور نغمہ ’پھر بھی تم کو چاہوں گا‘ کے فیمیل ورژن ’ پھر بھی تم کو چاہوں گی‘ کو شردھا اپنی آواز میں پیش کریں گی۔ اریجیت کی یہ نغمہ یو ٹیوب پر 2.7 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ شردھا کی گلوکاری کا سفر موہت سوری کی فلم ’ایک ویلن‘ سے شروع ہوا تھا جس میں انہوں نے ’تیری گلیاں‘ نغمہ سے ناظرین کو مسحور کردیا تھا۔
موہت نے بتایا کہ انہوں نے جب شردھا سے ’پھر بھی تم کو چاہوں گا‘ کا فیمیل ورڑن گانے کے لئے کہا تو وہ فوراً تیار ہوگئیں حالانکہ انہوں نے جب فلم ایک ویلن کا نغمہ ’تیری گلیاں‘ گایا تو وہ کافی جھجھک رہی تھیں اس دوران مجھے ان کا بہت زیادہ حوصلہ بڑھانا پڑا تھا۔ لیکن اس مرتبہ جب میں نے شردھا کو ’پھر بھی تم کو چاہوں گی‘ گانے کی تجویز رکھی تو انہوں نے فوراً حامی بھردی اور اسے اتنی خوبصورتی سے گایا کہ مجھے ان کی گلوکاری پر فخر ہے۔ حالانکہ ان کا یہ نغمہ فلم میں نہیں ہوگا بلکہ اس کا استعمال فلم کے پروموشن میں ہوگا۔ چیتن بھگت کی کتاب پر مبنی ’ہاف گرل فرینڈ‘ 19 مئی کو ریلیز ہوگی جس میں شردھا کے ساتھ ارجن کپور اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

Title: shardha kapoor to sing phir bhi tumko chahoon ga | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply