پسند ناپسند کے رویے سے ہی میں شلپا شیٹی جیسی مقبول نہ ہو سکی:شمیتا شیٹی

نئی دہلی: اداکارہ شلپا شیٹی کی بہن شمیتا شیٹی کا کہنا ہے کہ پسند ناپسند کا رویہ اختیار کر نا ان کی غلطی تھی اسی لئے وہ فلموں میں کامیاب نہیں ہو پائیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ شمیتا شیٹی نے شاہ رخ خان کی فلم ’ محبتیں‘ سے اپنے فنی کیرئر کا آغاز کیا تھا اور بعد میں وہ کچھ ہی فلموں میں نظر آئیں، بالی وڈ میں انہیں خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی تو شمیتا ٹی وی شو میں قسمت آزمانے چلیں گئیں ۔ انہوںنے مشہور ٹی وی شو بگ باس ، جھلک دیکھلا جا اور خطروں کے کھلاڑی جیسے پروگرام کا حصہ رہی ہیں۔

اداکارہ شمیتا شیٹی نے اپنے کیرئر کے حوالے سےکہا ’ بہن شلپا شیٹی کی بے پناہ کامیابی سے میرا موازنہ کیا گیا، لوگ مجھے شلپا شیٹی کی بہن کے طور پر ہی جانتے ہیں، میرا بہت زیادہ انتخابی ہونا میری غلطی تھی، لیکن جب مجھے ا سکا احساس ہوا تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

انہوں نے کہا ’ میں نے سب سے اچھی فلم سے فلمی زندگی کا آغاز کیا،لیکن بدقسمتی سے میرا کیرئر امید کے مطابق نہیں بنا کیونکہ جب میرے پاس کام تھا ، تب میں وہ نہیں کرنا چاہتی تھی، بدقسمتی سے اس انڈسٹری میں ،اگر آپ نہیں دیکھتے ہیں تو آپ کو بھلا دیا جاتا ہے۔

شمیتا نے مزیدکہا ’ کاش!میں نے اس وقت انڈسٹری کے قوانین پر عمل کیا ہوتا ، اگر میں کسی چیز کے بارے میں پریقین نہیں ہوں تو میں کبھی بھی کچھ نہیں کرتی، ایسا نہیں ہے کہ میں نے غلطیاں نہیں کیں، لیکن میں ان سے سیکھا اور آگے بڑھ گئی، آج مجھے لگتا ہے کہ میں بہت انتخابی تھی۔

کاش میں نے تھوڑا اور کام کیا ہوتا ،لیکن جب تک مجھے اس کا احساس ہوا تب تک دیر ہو چکی تھی۔ اپنی بہن شلپا کے نام سے پہچانے جانے پر شمیتا نے کہا ’ آج بھی کئی لوگ مجھے شلپا کی بہن کی شکل میں پہچانتے ہیں ،لیکن مجھے اس سے کوئی پریشانی نہیں ہے ، کبھی کبھی وہ مجھے شلپا بھی کہتے ہیں کیونکہ میں اس سے ملتی جلتی ہوں، میں خوش قسمت ہوں کہ میرا موازنہ ایسے انسان سے کیا جاتا ہے جو کہ بہت کامیاب ہے ، مجھے اس پر فخر ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shamita shetty reacts to her failed bollywood career living off shilpa shetty and working on tv in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.