ہر اداکار کو ہر فن مولا ہونا چاہئے : شکتی کپور

نئی دہلی: ہندی فلم انڈسٹری میں ویلن( غنڈے) کا کردار ادا کر اپنی شناخت بنانے والے ا داکار شکتی کپور کا کہنا ہے کہ جدید سنیما سے کھلنائک( ویلن) غائب ہو رہے ہیں ۔

نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق شکتی کپور نے ٹی وی شو ’ ہائی فیور۔۔۔ ڈانس کا نیا تیور “میں اپنے ساتھی دوست گلشن گرور کے ساتھ شرکت کی ۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شکتی کپور نے کہاکہ ماڈرن سنیما سے کھلنائک غائب ہو رہے ہیں۔

شکتی نے آگے کہا ” بالی وڈ ہمیشہ سے کھلنائکوں کے کردار کے لئے ایک انوکھا احساس محسوس کرانے پر زور دیتا رہا ہے ، لیکن ایک کھلنائک کے ذریعہ رومانٹک منظر صرف جدید دور میں ہی ہو سکتا ہے“۔

شکتی کپور نے کہا ” دور بدل رہا ہے اور جدید سنیما سے کھلنائک غائب ہو رہے ہیں۔ ایسے میں ایک اداکار کو ہر فن مولا ہونا چاہئے اور ہر کردار کو نہایت عمدگی اور منجھے ہوئے انداز میں ادا کرنا چاہئے۔

ایکٹر شکتی کپور کے خیلات سے اتفاق کرتے ہوئے گلشن گروور نے کہا” اداکاری کو سنیما بالکل ایک نئے سطح پر لے گیا ہے، جدید فلموں میں ہم کسی کو ایک مکمل ویلن( کھلنائک) کردار نبھاتے نہیں دیکھ رہے ہیں ، اس لئے بدلااؤ کو دھیان میں رکھتے ہوئے فنکاروں کو آل راؤنڈر بننا ہوگا “۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shakti kapoor on disappearance of villains from modern cinema in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply