شاہ رخ خان نئی فلم میں دیوانند کی طرح ٹورسٹ گائیڈ کاکردار نبھائیں گے

ممبئی: شاہ رخ خان نے نت نئے رول میں فلمیں کرنے کے راستے پر بدستور چلتے رہنے کا سلسلہ قائم رکھتے ہوئے اب اپنی نئی فلم میں نئے انداز سے خود کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپنی خود کی فلم ”فین“ کے بعد اگلی فلم میں شراب کا ناجائز دھندہ کرنے والے کا کردار ادا کرنے کے بعد اب امتیاز علی کی آنے والی فلم میں، جس کا فی الحال کوئی نام تجویز نہیں کیا گیا ہے، ایک ٹورسٹ گائیڈ کے کردار میں دکھائی دیں گے۔
باخبر ذرائع کے مطابق وجے آنند کی فلم گائیڈ میں اپنے دور کے معروف اداکار دیوا نند کے ٹورسٹ گائیڈ کے رول سے ترغیب پاکر شاہ رخ خان نے ایک ٹورسٹ گائیڈکا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وجے آنند کی فلم میں دیو صاحب کی طرح امتیاز کی فلم میں شاہ راخ خان کا بھی کردار کافی نشیب و فراز بھرا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shahrukh khan to reprise dev anands role in new film in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply