شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کی گرفتار ی

ممبئی : بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کوشوٹنگ کے دوران گجرات پولس نے اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اپنی آنے والی فلم ’ رئیس‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے جس کی شوٹنگ گجرات میں چل رہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لوگوں کو حیرانی تب ہوئی جب کنگ خان فلم ’ رئیس ‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے اور پولس آئی او رانہیں وین میں بٹھا کر لے گئی ۔ لیکن بعد میں علم ہوا کہ یہ گرفتاری اصلی نہیں بلکہ فلم کا ہی ایک حصہ ہے۔ جس وقت شاہ رخ خان کو گرفتار کیا گیا اس وقت ادا کار نواز الدین صدیقی بھی ،جو اس فلم میں ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں، وہاں موجود تھے ۔
اس فلم میں شاہ رخ خان ایک اسمگلر کا رول ادا کر رہے ہیں۔اس کے بعد فلم کا دوسرا مرحلہ سوڈان میں شوٹ کیا جائے گا۔ یہ فلم اس سال عید کے موقع پرریلیز ہو گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shahrukh khan has been arrested by gujrat police in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply