سلمان خان سے دوستی ان کی تمام گرل فرینڈ س کا خیال رکھنے کے لیے کی ہے : شاہ رخ خان

نئی دہلی: بالی ووڈکے دو سوپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان کی دوستی ان دنوں ان کے مداحوں کو خوب پسند آرہی ہے۔ کیونکہ عام طور پرشاہ رخ اورسلمان کے درمیان نوک جھونک ہوتی رہی ہے لیکن اب یہ دونوں تمام تلخیوں کو بھلا ایک اچھے دوست بن چکے ہیں اور فینس بھی اپنے ان دونوں ستاروں کو ایک ساتھ دیکھنے کے لئے بے قرار رہتے ہیں۔

حالانکہ ان دنوں کے درمیان اچانک دوستی کیسے ہوئی ،یہ کوئی نہیں جانتا ؟۔ لیکن شاہ رخ خان نے خود اس راز سے پرداہ اٹھا دیا ہے۔ جسے سن کے مداح حیران ہو جائیں گے۔

در اصل شا ہ رخ خان نے یہ انکشاف سلمان خان کے شو ’ دس کا دم‘ پرکیااور کہا کہ آخر انہوںنے سلمان خان کو اپنا دوست کیوں بنایا ؟ ۔ میڈیا خبروں کے مطابق شو کے فائنل ایپی شوڈ کے دوران مزاحیہ فنکار سنیل گروور بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کے بھیس میں سلمان اور شاہ رخ کے ساتھ کے بی سی (کون بنے گا کروڑ پتی)کھیلتے ہیں ۔

اس کے بعد سنیل گرور ایک سوال پوچھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ،مان لیجئے سلمان خان کی شادی ہے تو شاہ رخ خان وہاں پر کیا کریں گے؟۔ سنیل گروور آپشنز دینا شروع ہی کرتے ہیں کہ تبھی شاہ رخ کہتے ہیں ، میں نے سلمان سے دوستی ا س لئے کی ہے تاکہ میں سلمان خان کی شادی کے بعد ان کی باقی گرل فرنڈس کا خیال رکھ سکوں۔ “

شاہ رخ کے اس شاندار جواب پر سلمان خان قہقہے لگانے لگتے ہیں۔ ہنستے ہنستے دونوں سیٹ پر خوب مستی کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shahrukh khan give some shocking statement related to his friendship with salman khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply