شاہد کپور کا وزیر اعظم مودی کو پیغام

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے حال ہی میں کلرس انفنیٹی کے شو’ BFFsود وگ ‘میں حصہ لیتے ہوئے اپنے خیالات بیان کئے اور دوران گفتگو اپنی بات وزیر اعظم نریندر مودی تک پہنچانے کی کوشش کی ۔
انہو ں نے کہا کہ ہر کوئی ہندوستان کو صاف رکھنے کی کوشش کر رہا ہے اور سیاستدانوں کو بھی ایسا کرنے کی کوشش کرتے رہنا چاہئے۔ جب شو کی میزبان نیہا دھوپیا نے شاہد کپورکو پی ایم مودی کو پیغام دینے کے لئے کہا ، تو شاہد نے کہا ” ہم سبھی صفائی ستھرائی کے لئے کام کر رہے ہیں اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم ’ چیزوں کو پوری طرح سے صاف رکھیں گے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ” مجھے لگتا ہے کہ سیاستدانوں کو بھی ایسا کرنا چاہئے“۔ اداکار شاہد اپنی آنے والی فلم ’ بتی گل میٹر چالو‘ ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ یہ فلم بجلی کے مسائل کو اجاگر کرتی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shahid kapoors has a message for pm narendra modi in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply