کردار میں جان ڈالنے کے لئے بیٹے کا ڈائیپر بدلتا ہوں : شاہد کپور

نئی دہلی :اداکار شاہد کپور نے جو عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’ کبیر سنگھ ‘ کے ٹریلر لانچ تقریب میں حصہ لینے آئے ہوئے تھے اپنے ایک پرستار کے اس سوال پر کہ اتنی بہترین و شاندار اور کسی بھی کردار میں جان ڈالنے والی اداکاری کرنے کے لئے کردار میں گھسنے پر آپ کا رد عمل کیا ہے ؟ کہا کہ کردار میں گھسنے اور اس میں ڈوبنے کے لئے وہ اپنے بیٹے زین کی مدد لیتے ہیں۔

شاہد کپور نے کہا کہ ’ فی الحال تو میں کردار میں گھسنے کے لئے اپنے بیٹے زین کے ڈائیپر بدلتا رہتا ہوں، بچے کے لے ڈائیپر بدلنے کا یہ عمل مجھے کردار میں گھسنے میں سچ مچ بہت مدد کرتا ہے، کبھی کبھی ڈائپر بدلنے کے دوران ہوش بھی اڑ جاتے ہیں، جب بیٹاڈئپر بدلتے وقت ہی مجھے گیلا کرنا شروع کر دیتا ہے‘۔

شاہد کپور مزید کہتے ہیں ’ عام طور پر میری تیاری ہدایتکار کے ذریعہ اور اسکرپٹ پڑھنے سے ہوجاتی ہے، باقی سب باتیں ہیں کہ لوگ کسی ایکٹر کو پسند کرتے ہیں اس سے بھی ایک طاقت ملتی ہے ، ان سے کچھ نیا نکالنا صرف اداکار کے اوپر نہیں ہوتا ، اداکاری اچھی کرنے یا کروانے کے لئے ہدایتکار ، کہانی اورباقی چیزوں کا بھی بڑا تعاون ہوتا ہے ، اس فلم کا پورا کریڈیٹ تو ہدایتکار سندیپ ونگا کو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ جب سے اس فلم کا ٹریلر لانچ ہو ا ہے اسی وقت سے اس فلم کو کافی سراہا جارہا ہے، فلم میں شاہد کی اداکاری کی خوب تعریب ہو رہی ہے۔ فلم کبیر سنگھ میں شاہد کپور کے ساتھ اداکارہ کیارا ایڈوانی مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم رواں سال 17جون کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shahid kapoor changed his son diaper in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.