شاہد کپور کی بیوی میرا راجپوت جلد ہی اداکاری ڈیبو کریں گی

نئی دہلی: بی ٹاؤن کے خوبصورت جوڑے میں سے ایک شاہد کپور اور میرا راجپوت کو لیکرحال ہی میں خبر میڈیا میں گردش ہوئی تھی کہ دونوں نے ممبئی میں ایک سمندر رخی فلیٹ خریدا ہے جس کا رقبہ 8625مربع فٹ ہے۔

اب اس جوڑے کے حوالے سے ایک نئی خبر یہ سامنے آ رہی ہے کہ میرا راجپوت جلد ہی ایکٹنگ ڈبیو کرنے جا رہی ہیں ۔ اخبار دکن کرونکل کے مطابق میرا راجپوت نے شاہد کپو رکے ساتھاپنے اسکرین ڈبیو کی تیاریاں کر لی ہیں۔

شاہد کپور اور میرا سےیک اشتہار کے لئے رابطہ کیا گیا ہے۔ ایسا خیال کیا جا رہا کہ دونوں کسی ہوم ایپلائینسیز برانڈ کی تشہیر کرتے نظر آئیں گے۔ میرا راجپوت حمل سے ہیں اور ا جلد ہی دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔

لیکن وہ حمل کے دوران ہی یہ اشتہار شوٹ کر رہی ہیں ۔ شاہد اور میرا راجپوت اس سے پہلے ہیلو میگزین کے کوور پیج بھی ایک ساتھ نظر آ چکے ہیں۔

لوگوں میں یہ خیال جاگزیں ہورہا ہے کہ شاہد کپور بھی بالی وڈ کے شنہشاہ امیتابھ بچن کے نقش قدم چل رہے ہیں۔ خیال رہے کہ حالی ہی امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن نندا نے ایک جولری برانڈ کے لئے اشتہار شوٹ کیا تھا ،حالانکہ یہ اشتہار تنازعہ میں گھر گیا تھا اور اسے واپس لینا پڑا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shahid kapoor and wife mira rajput to finally work together in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply