بالی ووڈ اداکار شاہد کپور بیٹی کے بعد بیٹے کے بھی باپ بن گئے

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور ایک بار پھر پا پا بن گئے ہیں۔ ان کی بیوی میرا کپور کو بیٹا تولد ہوا ہے۔ کھا ر کے ہندوجا اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق زچہ بچہ دونوں صحتمند ہیں ۔

میرا راجپوت کوکل شام 4 بجے ہندجا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ شاہدکپور کا پورا کنبہ ننھے مہمان کو دیکھنے کیلئے اسپتال میں موجو د ہے۔شاہد اور میرا نےبڑے ہی دلچسپ انداز میں یہ خبر شیئر کی تھی کہ وہ دوبارہ ممی پاپا بننے والے ہیں ۔

واضح ہو کہ اس سے پہلے شاہد کپور ایک بیٹی میشا کے والد بن چکے ہیں۔ اس کی پیدائش 26 اگست 2016 کو ہوئی تھی ۔ 34 سال کے شاہد کپور اور 21 سال کی میرا راجپوت 7 جولائی2015 کو ازدواجی بندھن میں بندھے تھے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shahid kapoor and mira rajput blessed with a baby boy in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply