فلم سلطان کے سیٹ پر اچانک نمودار ہو کر شاہ رخ خان نے سلمان خان کو ششدر کر دیا

ممبئی: حال ہی میں ممبئی میں بالی ووڈ سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان نے ایک بار پھر کرن ارجن جیساکردار ادا کر کے سب کو حیرت زدہ کر دیا۔شاہ رخ خان جو اپنی نئی فلم فین کے ریلیز ہونے کی تیاری کر رہے ہیں اچانک ہی سلمان خان کی فلم سلطان کے سیٹ پر پہنچے اور اپنے اچھے دوست کو ہیلو کہا۔
بالی ووڈ لائف میں شائع ایک خبر کے مطابق شاہ رخ خان سلطان کے سیٹ کے قریب ہی اپنی فلم رئیس کی شوٹنگ کر رہے تھے کہ اچانک ہی سلمان سے ملاقات کرنے پہنچ گئے۔
وہاں موجود لوگوں کے مطابق دونوں ایک دوسرے سے بڑی گرمجوشی سے ملے اور ایک دوسرے کے حال احوال دریافت کیے۔یہ پہلا موقع ہے کہ شاہ رخ خان اصول و ضوابط توڑتے ہوئے فلم سٹی میں علی عباس کی فلم سلطان کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں ایک دوسرے سے مل کر بہت خوش نظر آرہے تھے ۔
دونوں کو بڑے خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے مذاق کرتے دیکھا گیا۔سلمان خان نے شاہ رخ خان کو فلم کے کچھ مناظر بھی دکھائے اور ان کو یہ بھی بتایا کہ فین کے ٹریلر انہیں کتنے اچھے لگے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh surprised salman khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply