شاہ رخ خان کو لندن یونیورسٹی آف لا ءنے ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز کیا

نئی دہلی: بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو ، جنہیں پہلے بھی ملک اور بیرون ممالک کی کئی تنظیمیں اور حکومتیں اعزاز سے نوازا چکی ہیں،یونیورسٹی آف بیڈفورڈ شائر اور دی یونیورسٹی آف ایڈن برگ کے بعد اب لندن کی مشہور یونیورسٹی آف لاءنے فلاحی کاموں کے لئے انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی ہے۔ جمعرات کے روز 350اسٹوڈینٹس کے تقسیم اسنادکے دوران شاہ رخ خان کو یہ اعزاز دیا گیا ۔

خیال رہے کہ اداکار شاہ رخ خان نے گزشتہ کچھ سالوں میں ایک کامیاب اداکار ، فلم پروڈیوسر، ٹیلی ویزن ہوسٹ اور بزنس مین کے طور پر خود کو ثابت کیا ہے۔

خان نے عالمی سطح پر انسانی حقوق کے لئے بھی آواز اٹھائی ہے ، ا سکے لئے علاوہ شاہ رخ نے ہندوستانی حکومت کے کئی منصوبوں کے لئے کام کیا ہے۔جس میں پلس پولیو، اور نیشنل ایڈز کنٹرول ارگنائزیشن کی مہم شامل ہیں ، ساتھ ہی شاہ رخ کئی چیریٹیبل اداروں سے بھی وابستہ ہیں۔

شاہ رخ خان ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا” مجھے لگتا ہے کہ امدادی و خیراتی کام بہت خاموشی و احترام کے ساتھ کرناچاہئے، اس کا ڈھنڈورا نہیں پیٹنا چاہئے ورنہ اسکا مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے، میری خوش نصیبی ہے کہ عوامی شخصیت ہونے کے ناطے میں ایسے کام کر سکتا ہوں جو میرے دل کے قریب ہیں“۔

شاہ رخ خان نے مزید کہا ” میں سرگرم طور پر خواتین کو بااختیار بنانے ، غریب کی بحالی اور انسانی حقوق جیسے معاملات سے وابستہ رہا ہوں، میرا خیال ہے کہ دنیا نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور اس ڈگری سے خود پر فخر محسوس کر رہا ہوں، میں خود کو اس ڈگری سے نوازے جانے کےلئے سبھی سے اظہار تشکر کرتاہوں“۔

واضح ہو کہ 2018میں داؤس میں ہوئے ورلڈ اکنامکس فورم میں بھی شاہ رخ خان ایسڈ اٹیک متاثرہ کے لئے کام کرنے کےلئے کرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh receives honorary doctorate from university of law london in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.