فلم”زیرو‘ ‘ میں سکھوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر شاہ رخ خان کے خلاف کیس درج

نئی دہلی: بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’ زیرو‘ ریلیز ہونے سے پہلے ہی اس وقت تنازع میں گھر گئی جب دہلی سکھ گوردوارا مینجمنٹ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور یم ایل اے مجیندر سنگھ سرسا نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے خلاف مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے معاملہ میں ایک کیس درج کروایا ہے۔

خیال رہے کہ شاہ رخ کی فلم زیرو کے حال ہی میں ریلیز ہوئے پوسٹر میں شاہ رخ خان نے کرپان لٹکا رکھی ہے۔ جس پر دہلی سکھ گرودوارہ انتظامیہ کمیٹی اور دیگر سکھ تنظیموں نے مخالفت کا اظہار کیا ہے۔سکھ سماج کا کہنا ہے کہ فلم کے پوسٹر میں شاہ رخ خان ننگے بدن نوٹوں کا ہار پہنے ہوئے ہیں اور گلے میں کرپان لٹکائے ہیں۔

کرپان کو مزاحیہ طریقہ سے دکھانے پر سکھ سماج میں کافی غصہ ہے۔ سکھ سماج کے مطابق یہ بات برداشت سے باہر ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس جی پی سی کے دھرم پرچار کمیٹی کے چیئرمین پرمجیت سنگھ رانا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حال ہی میں شاہ رخ خان کی فلم کا پوسٹر سامنے آیا ہے ، جس میں وہ کرپان پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں ، جو اس کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے ۔

انہوں نے مزیدکہا کہ سکھوں میں صرف امرت دھاری شخص ہی کرپان پہن سکتا ہے اور ہدایت کار آنند ایل رائے اور شاہ رخ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے پولس سے گزارش کی گئی ہے۔ انہوںنے کہا ٹریلر میں جہاں شاہ رخ خان کو کرپان پہنے ہوئے دیکھایا گیا ہے اس حصہ کو حذف کیا جائے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khans zero in trouble as mla files complaint aganist the film for allegedly hurting sikh sentiments in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply