فلم بین ”رئیس “میں شاہ رخ کا کردار دیکھ کر ششدر رہ جائیں گے

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر راہل ڈھولکیا کا کہنا ہے کہ فلم ”رئیس“ میں شاہ رخ خان کے کردار کو دیکھ کر ناظرین چونک جائیں گے۔ پرجانیا جیسی نایاب فلم کی ہدایت کر چکے راہل نے شاہ رخ کو لے کر فلم ‘رئیس’ بنائی ہے۔

شاہ رخ نے فلم میں منفی کردار ادا کیا ہے۔ راہل کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کے کردار کو دیکھ کر ناظرین چونک جائیں گے۔ انہوں نے کہا ”فلم میں شاہ رخ کے کردار میں بہت سے منفی عنصر بھی ہیں۔ وہ ایک دلچسپ کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے شاندار کام کیا ہے۔
وہ فلم میں شاندار نظر آئے ہیں اور لوگ انہیں اس رول میں دیکھ کر چونک جائیں گے۔ میرے لئے یہ بڑی فلم ہے۔کسی بھی شخص کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور میں نے وہ دی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khans role in raees will blow viewers away in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply