فلم ڈان 3 میں دیپیکا شاہ رخ کے ساتھ نظر آئیں گی؟

ممبئی:بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلم ڈان کے تیسرے حصے میں کام کرتی نظر آسکتی ہیں۔شاہ رخ خان کی سوپر ہٹ فلم ڈان کے تیسرے حصے کی شوٹنگ جلد شروع ہوگی۔
کہا جارہا ہے کہ پرینکا چوپڑا اس بار فلم کا حصہ نہیں ہوں گی۔پرینکا،شاہ رخ کے ساتھ گزشتہ دو فلموں میں نظر آئی ہیں۔پرینکا نے گزشتہ دونوں فلموں میں روما کا کردار ادا کیا تھا۔خبر تھی کہ فلم میں پرینکا کی جگہ کٹرینہ کیف یا پھر جیکلیکن فرنانڈس کو منتخب کیا جاسکتا ہے لیکن بات نہیں بن سکی۔
خبر ہے کہ ڈان 3کےلئے فرحان اختر دیپیکا پڈوکون کو لینا چاہتے ہیں۔حال ہی میں آئفا ایوارڈ پروگرام کے دوران فرحان اور دیپیکا کے درمیان کافی بات چیت ہوئی۔اگر دیپیکا اس فلم کےلئے ہاں کردیتی ہیں تو یہ شاہ رخ کے ساتھ ان کی چوتھی فلم ہوگی۔اس سے پہلے شاہ رخ اور دیپیکا نے چنئی ایکسپریس ،ہیپی نیو ایئر اور اوم شانتی اوم میں ساتھ کام کیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ڈان فرنچائز کا تیسرا حصہ اس سیریز کا سب سے مہنگا بجٹ ہوگا۔فرحان اسے وسیع پیمانے پر بنانا چاہتے ہیں۔فلم کے ایکشن سین اس میں بڑی توجہ کا مرکز ہوں گےجسے کسی بڑے ہالی ووڈ اسٹنٹ ڈائریکٹر کی مدد سے فلمایا جائےگا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khans don 3 deepika padukone has replaced priyanka chopra in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply