شاہ رخ خان فلم پدما وتی میں کام کر سکتے ہیں بشرطیکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ممبئی: (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کر سکتے ہیں۔ ’باجی راو مستانی‘، کی کامیابی سے حوصلہ پاکر سنجے لیلا بھنسالی ایک اور تاریخی پس منظر پر مبنی فلم بنانے کی تیاری کرر ہے ہیں۔ بھنسالی کی اگلی فلم ’خلجی خاندان‘ کے دوسرے حکمران علاء الدین خلجی اور میواڑ کی ملکہ پدماوتی کے لئے ان کی جنونی محبت کی کہانی کا بیان کرے گی۔
ملکہ پدماوتی اپنی خوبصورتی،ذہانت اور شجاعت کے لئے مشہور تھیں۔ کہا جا رہا تھا کہ بھنسالی کی ’پدماوتی‘ میں رنویر سنگھ، علائالدین خلجی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے وہیں دیپکا پدماوتی کے کردار میں ہوں گی۔ ایک اہم کردار میں شاہد کپور بھی نظر آ سکتے ہیں۔ اب خبریں ہیں کہ رنویر اس فلم سے الگ ہو گئے ہیں۔ وہ دو ہیرو والی فلم میں کام کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ خبریں ہیں کہ ’پدماوتی‘ میں شاہ رخ خان اہم کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن انہوں نے بھنسالی سے اس فلم کے لئے ایک شرط رکھی ہے۔
شاہ رخ نے بھنسالی سے فلم کے نام میں تبدیلی کرنے کو کہا ہے۔ ’پدماوتی‘ ایک خوبصورت ملکہ کی زندگی پر مبنی فلم ہے جس میں شاہ رخ کو لگتا ہے کہ اگر وہ اس فلم میں کام کریں گے تو ان کا رول پدماوتی کے رول کےسامنے دب جائے گا۔ بس یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بھنسالی سے فلم کا ٹائٹل تبدیل کرنے کی شرط رکھی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan wanted sanjay leela bhansali to change the title of padmavati in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply