شاہ رخ خان کی اپنے پرستاروں سے ایسڈ حملہ متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل

نئی دہلی: اپنی تنظیم ’ میر فاؤنڈیشن ‘ سے تیزاب حملے کی متاثرین کی مدد کر رہے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی بہادر خواتین کی حمایت کریں۔

اداکار شاہ رخ خان نے اپنے انسٹا گرام پر پوسٹ ایک ویڈیو میسج کے ذریعہ سبھی لوگوں کو یہ پیغام دیا۔ ویڈیو میں شاہ ر خ خان کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ”عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ خوبصورتی چمڑی میں نہیں ہے لیکن حقیقتمیں ایسا نہیں ہے ، ہم سبھی کو اچھا چاہیے ۔ ہاں! ہم سب کو بہتر کی ضرورت ہے، لیکن ہم دور کا سوچتے ہیں“۔

واضح رہے کہ ایکٹر شاہ رخ خان کا ’ میر فاؤنڈیشن ‘ ایسڈ حملے کے متاثرین کو علاج ، قانونی مدد، بحالی اور پیشہ ورانہ تربیت دے کر ان کی مدد کررہا ہے۔

تیزاب حملے کی متاثرین کو سبھی سبھی سماجی برائیوں ، تشدد اور جانبدار رویے سے آزاد کرنے کے اس کام میں ’ ووگ‘ اور ’ ہوتھور فاؤنڈیشن‘ بھی ’ میر فاؤنڈیشن ‘ سے تعاون کر رہا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan urges people to support acid attack victims in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply