شاہ رخ خان نے ریمو ڈیسوزا کا 21سالہ پرانا قرض ادا کر دیا



نئی دہلی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی حالیہ ریلیز ہوئی فلم ،زیرو‘ جس نے پانچ دنوں میں 81کروڑ سے زائد کی کمائی کی ہے کا سب سے مشہور نغمہ ’ میرا نام تو‘ کو کوریو گراف کرنے والے ریمو ڈیسوزا کے درمیان ایک بہترین تعلقات ہیں ۔

در اصل دو دہائی قبل ریمو ڈیسوزا کبھی شاہ رخ خان کے گانوں میں بیک گراؤنڈ ڈانسر ہوا کرتے تھے۔ اب 20سال بعد فلم ‘ زیرو‘ میں ریمو نے شاہ ر خ کو اپنی دھنوں پر نچایاہے۔

شاہ رخ خان نےیہ انکشاف ریمو ڈیسوزا کے ڈانس شو ’ ڈانس پلس 4‘ میں کیا، یہاں شاہ رخ اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما کے ساتھ اپنی فلم زیرو کی تشہیر کے لئے پہنچے تھے۔

شو میں شاہ رخ خان نے ایک پرانی تصویر دیکھتے ہوئے بتایا کہ ’ ریمو ڈیسوزا 21سال پہلے فلم ’ پردیش‘ کے گانے ‘ ذرا تصویر سے تو نکل کے سامنے آ۔۔۔۔ ’ میں میرے ساتھ بیک گراؤنڈ ڈانسر تھے۔ تب میں ان کا نام بھی نہیں جانتا تھا ، تب کوئی بھی نہیں جانتا تھا کہ یہ لڑکا ایک دن اس مقام پر پہنچے گا، جہاں وہ آج ہیں ۔

ریمو نے اتنی کامیابی اس لئے پائی کیونکہ انہیں اپنے فن اور جنون پر بھروسہ تھا۔ اگر آپ سخت محنت کریں گے تو آپ بھی ان کی طرح بن سکتے ہیں“۔ یہی نہیں شاہ ر خ نے یہاں ریمو کے پیچھے بیک گراؤنڈ ڈانسر کی شکل میں رقص کرنے کی خواہش ظاہر کی اورفلم زیرو کے گانے’ عشق بازی‘ پر ریمو کے ساتھ ڈانس کیا ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan turned background dancer for remo dsouza in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.