شاہ رخ خان امیتابھ بچن کی فلم کے شریک پروڈیوسرہوں گے

نئی دہلی: فلم ’ زیرو‘ کے حوالے سے موضوع بحث بنے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان سجو ئے گھوش کی آنے والی فلم ’ بدلہ‘ کو پروڈیوس کریں گے۔اس فلم کو شاہ رخ کے علاوہ کھیترپال بھی پروڈیوس کریں گے، فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم میں امیتابھ بچن اور تاپسی پنو کام کر ہے ہیں۔

امیتابھ بچن اور تاپسی پنو اس سے پہلے سجیت سرکار کی آئی فلم ’ پنک‘ میں کام کر چکے ہیں۔، فلم ’ بدلہ‘ سے پہلے شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن نے2008میں آئی وویک شرما کی فلم ’ بھوت ناتھ میں ساتھ کام کیاتھا۔ فلم بھوت ناتھ میں شاہ ر خ نے کیمیو رول ادا کیا تھا اور اس فلم میں پروڈیوسر کے طور پر بھی وابستہ تھے۔

ڈائریکٹر سجوئے گھوش کہتے ہیں کہ انڈسٹری میں ہر ڈائریکٹر مسٹر بچن کے ساتھ کام کرنا چاہتا کیونکہ اگر آپ کی فلم میںبچن جیسے فنکار کام کر رہے ہوں تو آپ آدھی جنگ پہلے ہی جیت جاتے ہیں،گھوش آگے کہتے ہیں کی میری تاپسی پنو کے ساتھ کام کرنے کی خواہش تھی کیونکہ ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے یہ اسکرپٹ پرفیکٹ ہے۔

اب تو یہ فلم بنانے کا میرا حوصلہ دو گنا ہو گیا ہے کیونکہ اس فلم کو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پروڈیوس کر رہے ہیں۔ اب ساتھ کام کرنے کے لئے اس سے اچھی ٹیم کیا ہوگی۔ شاہ رخ خان او رامیتابھ بچن کے ایسے فینس کی کمی بھی نہیں جو ایک بار پھر سے دونوں کو بگ اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔

شاہ رخ اور امیتابھ سب سے پہلے فلم محبتیں میں ایک ساتھ کام کیا تھا اس کے بعد کبھی خوشی کبھی غم، کبھی الوادع نہ کہنا، جیسی فلموں ایک ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan to produce amitabh bachchan starrer badla in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply