فلم ’ زیرو‘ کے بعد شاہ رخ خان ’سلیوٹ‘کی شوٹنگ کریں گے

نئی دہلی:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ان دنوں ڈائریکٹر آنند ایل رائے کی فلم ‘ زیرو‘ کی آخری مرحلے کی شوٹنگ مکمل کرنے میں مشغول ہیں۔ اس فلم میں شاہ رخ ایک بونے ( ناٹے آدمی ) کے کردار میں نظر آئیں گے۔
ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ کنگ خان فلم ’ زیرو‘ کی شوٹنگ اپریل مہینے تک مکمل کرلیں گے اس کے بعدوہ اپنی دوسری فلم ’ سلیوٹ‘ کی تیاریوں میں لگ جائیں گے۔
خفیہ ذرائع کے مطابق اپریل مہینے کے آخر تک زیرو فلم کی شوٹنگ پوری ہو جائے گی ، اور پھر دسمبر مہینے سے شاہ رخ فلم ’ سلیوٹ‘ کی شوٹنگ شروع کریں گے۔
اس کے لئے وہ خود ہی اپنے کردار کے بارے میں ریسرچ کریں گے اور خلائی مسافر کے بارے میں معلومات جمع کریں گے۔اپنے کردار کو ہر لحاظ سے مکمل بنانے اور خود کو بایوپک کے لئے پوری طرح وقف کرنے لئے ہی وہ دونوں فلموں کے درمیان ملنے والے وقت کے دوران آرام کریں گے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: shah rukh khan to begin the shoot of salute from september in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply