شاہ رخ خان کی سوپر ہٹ فلم دیوداس 3۔ڈی میں بنے گی:سنجے بھنسالی

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم دیوداس اب 3 ڈی میں بنائی جائے گی۔ بھنسالی نے تقریباً 15 سال پہلے شاہ رخ، ایشوریہ رائے اور مادھوری دکشت کو لے کر سپر ہٹ فلم ’دیوداس‘ بنائی تھی جو اس وقت کی سب سے مہنگی بالی ووڈ فلم تھی اور اسے ہندستان میں ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی کافی سراہا گیا تھا۔
اس فلم کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر ’دیوداس‘کی ٹیم اس فلم کو 3۔ ڈی فارمیٹ میں ریلیز کررہی ہے اور فلم ’دیوداس‘ کی گزشتہ ریلیز کی تاریخ 12 جولائی کو ہی پردہ سمیں کی زینت بنے گی۔ بھنسالی نے کہا،”جب میں دیوداس کے 3۔ ڈی ورژن کو ریلیز کرنے کے لئے پوری طرح رضامند ہوگیا ہوں تب میں چاہتا ہوں فلم کا ہر ایک سین شاندار طریقے سے پیش کیا جائے۔ مجھے ایسا لگتا ہے اس فلم کے ہر سین کو کافی گہرائی سے شوٹ کیا گیا تھا“۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan starrer devdas to re release in 3d format confirms sanjay leela bhansali in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply